رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب و اقربا کی شہادت کی مناسبت سے محرم الحرام مہینہ کے اول روز عزاداری کے لئے سعودی عرب کے مسلمان اہتمام کرتے ہیں اور فرش عزا بچھاتے ہیں مگر ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب کی جابر و ظالم حکومت نے دینی آزادی کو توڑتے ہوئے حسینیہ اور امام بارگاہ پر حملہ کیا ۔
محلی ذرایع نے بیان کیا ہے کہ اسلحہ سے لیس اور زرہ پوش فوج کی پشت پناہی کے ساتھ فوج نے اپنے تعصبانہ چہرہ کو آل سعود حکومت کے چہرے سے پردہ ہٹا دیا ہے ، شیعہ نشین علاقے پر طائفہ و تعصبانہ اقدام کا سلسلہ جاری ہے ان کے جائز حقوق پایمال کئے جا رہے ہیں ان کو مختلف بہانہ سے پریشان کیاجا رہا ہے ۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی خصوصی فوج نے مقامی پلیس کے ساتھ ملک کر اس ملک کے القطیف علاقہ میں امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کے لئے منعقد خیمہ و امام بارگاہ و حسینیہ پر حملہ کیا اور لوگوں کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود تمام وسائل کو تباہ کر دیا ۔
سعودی کے مجہز فوجیوں نے حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کے غم میں منعقد امام بارگاہ و حسینیہ پر وحشیانہ حملہ کر کے تباہ و برباد کر دیا ؛ سعودی حکومت کی کوشش کر رہی ہے کہ اپنے اس غیر انسانی و ضد انسانی اقدامات کے ذریعہ قطیف و الاحساء و دوسرے خطے میں اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرنے والوں کی تمام مظاہر بندگی و دینی کی علامت سے انتقام لے ۔/۹۸۹/۹۷۶/